امریکی شہر شکاگو میں بھی لیگو اسٹار وارز کی 20ویں سالگرہ کی منابست سے ایک شاندار تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران اسٹورم ٹروپرز ک کے 36ہزار 440مِنی فگرز کو ترتیب سے جوڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔
یہ کارنامہ 12افراد نے 36گھنٹوں کی محنت کے بعد سر انجام دیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 35ہزار 200منی فگرز جوڑکر قائم کیا گیا تھا۔