بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چار روز سے جاری بارش نے تباہی مچادی ہے۔
گزشتہ شام خانوزئی گوال ندی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی وین سے تین لاشیں نکال لی گئیں۔ سیلابی ریلےمیں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپڑ شوران پہنچ گیا۔
رکن اسمبلی دنیش کمار کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور مقامی افراد ہندو یاتریوں کو سکھلیجی ندی پار کروا رہے ہیں۔ 25 ہندو یاتریوں کو ندی پارکروا دی گئی ہے جبکہ باقی ہندو یاتریوں کو بھی ریسکیو کیا جارہا ہے۔
ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں یاتریوں کو ریسکیو کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
سیلابی ریلوں سے بچنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے سیاحتی مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔