• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریتی زنٹا کی پشتو زبان بولتے ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا اور انڈین پریمئیر لیگ کے کرکٹر مجیب الرحمان کی پشتو زبان بولتے ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم KXIP کی اسپانسر پریتی زنٹا ہر سال اپنی ٹیم کو نت نئے انداز میں سراہتی نظر آتی ہیں اس دفعہ بھی اپنی ٹیم کی پروموشن میں پریتی سب سے منفرد نظر آئیں۔


پریتی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ افغانی کرکٹر مجیب الر حمان کے ساتھ پشتو زبان میں بات چیت کرتی نظر آرہی ہیں۔ دونوں پشتو زبان میں ایک دوسرے کو شکریہ ادا کررہے ہیں اور حال احوال پوچھ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہیں اسے بڑی تعداد میں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو سے ایسا ثابت ہورہا ہے کہ پریتی زنٹا اپنی ٹیم ممبران کو سراہنے کے ساتھ اُن کی زبان بھی سیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹابالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں کیا کہنا،کل ہو نا ہو اور کوئی مل گیا جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین