• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز کابحرین کی بندرگاہ کا دورہ


پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیرنےبحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق  بندرگاہ آمد پر پاکستان کے نیول ، ائیر اتاشی اور رائل بحرین نیول فورسز کے نمائندگان نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈ رائل بحرین نیول فورسز اور بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا، مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

پی این ایس شمشیر ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول اور کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 جس کی کمانڈ پاک بحریہ کر رہی ہے کے تحت آپریشنز سر انجام دے گا ۔

تازہ ترین