• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ ہالی ووڈمیں کام کرنے کی خواہش مند

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے جلد ہی ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہرکردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں اپنی فلم ’کلنک‘کیتشہیری مہم کے سلسلے میں مصروف عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈفلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا کہکسی نئی انڈسٹری میں داخل ہونا ایک مشکل مرحلہ ہےلیکن میں جلد ہی ہالی ووڈ میں کام کرنے کی اُمید کرتی ہوں۔

عالیہ بھٹ نےکہا کہ ہالی ووڈ ایک مکمل نئی انڈسٹری ہےجس میں کام کرنا بالکل بھی آسان نہیں ہے۔

26 سالہ بھارتی اداکارہ اپنی اگلی فلم ’برہما سترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، اس فلم میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ دکھائی دیں گی اس کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشااللہ ‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی جو 2020 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس سے قبل 2018 میں ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی ‘ نے بھارتی 100 کڑور روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ اس فلم کی متنازعہ کہانی کے باعث پاکستان میںاس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے متعدد اداکار ہالی ووڈ میں کام کررہے ہیں جن میں عرفان خان،پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

تازہ ترین