• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی

پنجاب کےشہر لیہ میں بس ڈرائیور نے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالج لے جانیوالے ملزمان نے طالبہ سے زیادتی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان ندیم اور ابراہیم نے وین ویرانے میں لے جا کر طالبہ کے ساتھ زیادتی کی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں طالبہ کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین