• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈویوسف تھانے کی حددو میں ہفتہ کو حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر اٹک پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 30 سالہ علی رضا ولد غلام علی سکنہ لاڑکانہ کالونی لطیف آبادنمبر 8تیزرفتاری سے موٹرسائیکل چلارہاتھا کہ اچانک بریک لگانے کے دوران گاڑی سلپ ہوکر سڑک پر جاگری جس کے باعث سرپرشدید چوٹ لگنے سے علی رضا موقع پرہی ہلاک ہوگیا،متوفی کی لاش پولیس نے سول اسپتال پہنچائی جبکہ سائٹ تھانے کی حدود انڈس پہاڑی کی چڑھائی پر رکشہ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث 15سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان سر میں چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہوکر سڑک پر جاگرا ۔پولیس نے زخمی بچے کو تحویل میں لیکر سول اسپتال پہنچایا ،آخری اطلاعات تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ علاوہ ازیں کینٹ تھانے کی حدود شہباز چوک فلائی اوور کے نیچے کوٹری سے ڈیوٹی پر آنے والے مقامی سندھی اخبار کے نیوز ایڈیٹر زاہد ملک کی موٹرسائیکل کو نامعلوم کار نے ٹکرماردی، جس کےنتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر سڑک پر گرپڑے۔ اسی دوران وہاں سے گذرنے والے پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وسابق سینیٹر عاجز دھامراہ نے انہیں اپنی گاڑی میں سول اسپتال پہنچایا جہاں انہیں تشویشناک حالت میں داخل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین