• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب معاشرے کے مستقبل کےتعین میں کردار ادا کرتاہے، ڈاکٹر غزالہ صدیقی

کراچی اسٹاف رپورٹر) کسی بھی معاشرے کا ادب نہ صرف اسکی ثقافت کا غماز ہوتا ہے بلکہ اس معاشرے کے مستقبل کا تعین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، جینیریشنزاسکول کی جانب طلباء کو ادب سے جوڑتے ہوئے مثبت اور تعمیری تفریح کا تصور دینا انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ان خیاالت کا اظہار پرنسپل ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے، جینیریشنز اسکول کے جونئیر سیکشن کے تحت منعقد کردہ پروگرام قندیل ادب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے کی گئی کوششیں یقیناًبارآور ثابت ہوں گی،اس موقع پر جماعت ششم کے طلباء نے اردو اور انگریزی خاکے اور معروف ادیبوں کی تحریروں پہ ڈرامے پیش کئے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ طلباء میں کتب بینی کے ذریعے ادب دوستی کو فروغ دینے کے لئے اساتذہ کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایسی تعمیری و تفریحی سرگرمیوں کو جارے رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین