• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت معاشی اور خارجہ دونوں محاذوں پرناکام، مصطفیٰ نواز

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف معاشی صورتحال میں ناکام ہے بلکہ خارجہ پالیسی کی طرف سے بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں،ہم نے کبھی نیشنل ایکشن پلان کو سنجیدگی سے نہیں لیا، سانحہ کوئٹہ جیسے واقعات کا ہونا ریاست کی ناکامی کا ثبوت ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے غلط بیانات دیئے جرید ے کو انٹرویو دیتے ہوئے خود اپنی ریاست کو موردِ الزام ٹھہرایا، انٹرویو والا امریکی جریدہ غائب کر دیا گیا ہر ہفتے آتا تھا انٹرویو کے بعد اس ہفتے پاکستان میں نہیں ملا، غائب ہوگیا معاشی بدحالی کا سبب مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی ہیں تو خارجہ ناکامی کی ذمہ دار بھی گزشتہ حکومتیں ہیں ؟وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کا معاملہ کافی حد تک قابو کر لیا کچھ سالوں سے مسلسل دہشت گردی کی سطح نیچے جارہی ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جہاں تک کوئٹہ کی بات ہے اس میں یقینا بیرونی عمل دخل ہے اور اس کا تعلق افغانستان کی صورتحال سے بھی بنتا ہے داعش او رطالبان کی لڑائی افغانستان میں بڑھ گئی ہزارہ کا معاملہ منسلک ہے عالمی لڑائی سے اور یقینا پوری کوشش ہوتی ہے پروٹیکشن دینے کی اور معاملات بہتر بھی ہوئے ہیں فیڈرل مینسٹر علی زیدی وزیراعظم کی طرف سے وہاں گئے ہیں اور وہاں کے سی ایم وہاں موجود ہیں اور اعلیٰ ترین فوجی اہلکار ذمہ درانہ وہاں موجود ہیں وزیراعظم کو بھی یقینا پلان بن جائے گا اور یہ معاملہ اندرونی کم ہے سرحدوں کے پار زیادہ ہے ہم کوشش کر رہے ہیں مینج کرنے کی اور یہ چیزیں مسلم لیگ نون کے دور میں زیادہ تھیں اور سب سے زیادہ پیپلز پارٹی کے دور میں تھیں اور میں نے اور مصطفی نے ہم نے خط لکھا تھا کہ اگر صوبائی حکومت برطرف نہیں کرتے تو استعفیٰ دیتے ہیں کابینہ سے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی یہی کچھ کہا تھا جو وزیراعظم نے کہا ہے۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ اور جس طرح وزیراعظم نے مودی سرکاری کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اگر خطہ میں امن چاہیے تو پاکستان کو چاہیے آگے بڑھیں ایشو حل ہوں اور مودی کا جیت جانا بہت اچھی بات ہوگی فواد چوہدری سے یہ پوچھیں۔

تازہ ترین