• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی جماعت نے یوم پاکستان پر ریلیز ہونیوالا پاکستانی نغمہ چوری کرلیا

اسلام آباد ( جنگ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی نے پاک فوج کا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ نقل کر لیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو دیکھی اور اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ” خوشی ہوئی آپ نے ہماری نقل کی ہے تاہم اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت کو بھی اپنا لیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ چوری کرلیا،بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تلگانہ کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئےآئی ایس پی آر کے نغمہ کی طرز چوری کرکے اپنا نغمہ ریلیز کردیا ، راجہ سنگھ نے یہ نغمہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیزکیا اور اسے بھارتی فوج کے نام کیا، راجہ سنگھ کو نغمہ کی طرز چوری کرنے پر پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی جانب سے ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کہا ہے مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنالیں۔

تازہ ترین