• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے پاکستانی جوہری خطرے کو غیر اہم قرار دے دیا

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے جوہری حملوں کی دھمکیوں کو غیر اہم کر دیا ہے۔ مودی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر بھارتی حملے سے جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں ملکی سلامتی کے موضوع کو بنیادی نکتہ بنا رکھا ہے۔ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان، بھارتی زیر انتظام کشمیر کے رہنماؤں اور اپوزیشن کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مودی نے کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے مہینے میں بھارتی طیاروں کے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملہ کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے دونوں ممالک کے مابین جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط تھیں۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی بھارتی آئین کی شق نمبر 370 کے خاتمے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں کی جانب سے بی جے پی کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔

تازہ ترین