• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط انجکشن سے 9 ماہ کی معصوم بچی کا دماغ مفلوج، متعلقہ عملے کومعطل کردیا، انتظامیہ دارالصحت اسپتال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 9 ماہ کی ہنستی مسکراتی نشواپیٹ کے درد میں اپنی جڑواں بہن کے ساتھ دارالصحت اسپتال گلستان جوہر میں علاج کے لئے آئی، معصوم نشوا صحت مند ہونے کے بعد گھر جانے کے لئے تیار تھی کہ ڈاکٹر نے آخری خوراک دینے کی ہدایت کی جس پر عملے نے اسے غلط انجکشن لگا دیا جس سے نشوا فوری تڑپنے لگی اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئی، اسکا دماغ مکمل مفلوج ہو گیا اور بچی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، نشوا کے والدین نے شارع فیصل تھانے میں ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کرادی ہے۔دارالصحت اسپتال میں بچی کے دماغی طور پر مفلوج ہونے کے معاملے پر انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا ہے اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد کے مطابق نشوا سمیت جڑواں بچیوں کوپیٹ کی بیماری میں دارالصحت اسپتال لایاگیاتھا نشوا پہلے وینٹی لیٹر پر تھی لیکن اب ہوش میں ہے،واقعہ سے متعلقہ عملے کومعطل کردیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ بچی کی حالت میں بہتری اوراہلخانہ کےساتھ تعاون کے لیے ہرممکن اقدام کیاجائےگا جبکہ مسئلہ حل کرکےاسپتال سے ایک بچی کو فارغ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین