• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شازام‘ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج


فلم شازام کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر جادو برقرار رہا، سپرہیرو فلم نے مزید چھتیس ارب روپے کا بزنس کرلیا۔

شازام گزشتہ ایک ماہ میں وہ واحد فلم ہے جو نارتھ امریکن باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی سرفہرست ہے۔

ہدایتکار ڈیوڈ ایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے، لڑکا غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کا روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہنچان نہیں پاتے۔

لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا، تاہم پھر اپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔

پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اسٹارزیچرے لیوی، عشر اینجل، مارک اسٹروگ، روز بٹلر اور ایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم ادا کیے۔

اس ہفتے باکس آفس پر دوسرا نمبر فلم لٹل کا ہے، جارڈن ایک کھڑوس مالکن ہے جو جادوئی طور پر چھوٹی لڑکی میں بدل گئی ہے، اور اب ان ملازموں کے رحم و کرم پر ہے جو اس کا عذاب جھیلتے رہے۔

لٹل نے ساڑھے پندرہ ملین ڈالر یعنی بائیس ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

ہیل بوائے سلسلے کی تیسری فلم ریلیز پر پچھلی دو فلموں کی طرح متاثر کن ثابت نہیں ہوئی، ہیل بوائے نے پہلے ہفتے بارہ ملین ڈالر یعنی سترہ ارب روپے کمائے ہیں۔

تازہ ترین