• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس پی آر کی فلم ’کاف کنگنا ‘میں اہم رول کررہی ہوں

ٹیلی ویژن اور فلموں کی معروف فنکارہ پریسا راجپوت نے کہا ہے کہ میں مصروف ہدایت کار اور رائٹر خلیل الرحمٰن قمر اورآئی ایس پی آر کی فلم’کاف کنگنا‘میں اہم رول کررہی ہوں۔

پریسا نے بتایا کہ ہدایت کار خلیل الرحمٰن کے ساتھ فلم میں کام کرنے میں بہت مزا ایا ، میرے ساتھ عائشہ عمر،ایشل اور سمیع خان، فضا علی اور شفقت چیمہ بھی نمایاں کاسٹ میں شامل ہیں،اسکے علاؤہ معمر رانا کے ساتھ فلم آف یہ سالیاں میں بطور ہیروئن کام کیا وہ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پریسا نے شو بز کیریئر کا آغاز کراچی سے کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتا یاکہ میں چار بھائیوں کی لاڈلی اور اکلوتی بہن ہوں، میرے مقبول ٹیلی ویژن ڈراموں میں یقین کا سفر،جٹھانی حال دل اور دل ناداں شامل ہیں، ان دنوں دو تین اور بڑے پروجیکٹ میں بھی کام کررہی ہوں میں راتوں رات شہرت حاصل کرنا نہیں چاہتی ایسے جاندار کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں جس کی وجہ سے ناظرین مجھے برسوں یاد رکھیں موسیقی کا شغف ہے۔

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے گانے شوش سے سنتی ہوںاورہداہت کا راج کمار ہیرانی کی فلمیں شوق سے دیکھتی ہوں،عامر خان اور انوشکا شرما میرے پسندیدہ فن کار ہیں۔

تازہ ترین