• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔


جن علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ہو رہی ہے ان میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، صدر، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں آج سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی تھی، گزشتہ شب سے شہر میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات اور صبح سویرے بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل رات گردوغبارکاطوفان توقع سےزیادہ تھا،اس طوفان کے دوران حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج بھی شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی، طوفان کے دوران ہوائیں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ کل شام تک مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔

تازہ ترین