• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ماہی گیروں کی کئی کشتیوں کو طوفانی ہوا سے حادثات

کراچی میں چلنے والی تیز طوفانی ہواؤں کے اثرات سمندر میں زیادہ شدت اختیار کر گئے ہیں، سمندر میں جانے والی کئی کشتیوں کو طوفانی ہواؤں کے باعث حادثات پیش آئے ہیں۔

ابراہیم حیدری سے ماہی گیری کے لیے جانے والی 4 چھوٹی کشتیوں کو حادثات پیش آئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر شکار پر جانے والی کشتیاں حادثات کے بعد ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔

فشری ذرائع کے مطابق حادثات ابراہیم حیدری سے ڈھائی سے تین ناٹیکل میل دور پیش آئے جن میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ماہی گیروں نے کھائی کھڈی کے جزیرے پر پناہ لے رکھی ہے، ماہی گیروں کو کراچی منتقل کرنے کے لیے فش ہاربر سے بڑی لانچ روانہ کر دی گئی ہے۔

ادھر ریڑھی گوٹھ سے مچھلی کے شکار کے لیے جانے والے ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی۔

فشری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کشتی کو ڈبہ اور چھان کے مقام پر حادثہ پیش آیا، کشتی میں سوار 8 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین