• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیو یارک میں جیکولین اور پریانکا اچانک ٹکرا گئیں

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے امریکا کے دورےکے دوران غیر متوقع طور پراداکارہ جیکولین فرنینڈس سے ملیں۔


بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پریانکا کئی روز سے امریکا کے شہر نیو یارک کے دورے پر ہیں، جہاں وہ اپنے کام کے حوالے سے مختلف میٹنگز میں شرکت کر رہی ہیں۔ اسی دوران اُن کی وہاں ملاقات غیر متوقع طور پربھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکامیں رہائش پذیر اپنے دیگر دوستوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جیکولین فرنینڈس نے پریانکا سے ملاقات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں اور ساتھ ہی اُن سے اچانک ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

ا س تصویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکر تے ہوئے پریانکا نے بھی اس ملاقات کو خوشگوار قرار دیا اورکہا کہ اُنہیں جیکولین سے مل کر بہت مزہ آیا۔

واضح رہے کہ پریانکا اپنے امریکی دورے پر ہالی ووڈ اداکارہ مِنڈی کالنگ سے بھی ملی تھیں۔ پریانکا منڈی کی ہدایت کردہ ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔

تازہ ترین