• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: محمّد اَیّاز راہی

صفحات: 528 ، قیمت: 1495روپے

ناشر:الوقار پبلی کیشنز،لاہور

محمد اَیّاز راہی گلشنِ ادب میں ہمہ وقت پھول کِھلانے میں مصروف ہیں۔ اس کتاب سے پیش تر اُن کی جو کتب سامنے آچُکی ہیں، اُن میں ’’یادوں کی بستی‘‘،’’منٹو کی راہ پر‘‘،’’غالبؔ کے حضور‘‘ اور ’’دیارِ قلم‘‘شامل ہیں۔ تازہ ترین کتاب یعنی ’’زُلفِ اَیّاز‘‘دراصل ’’آپ بیتی، جگ بیتی، افسانے، خاکے اور مضامین‘‘ہیں، جنہیں پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مصنّف نے بات کہنے کے لیے کوئی تقلیدی رنگ اپنانے کی بجائے اپنا رنگ اختیار کیا ہے۔ اُن کے بارے میں اس عہد کے نام وَر شاعر، افتخار عارف نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے،’’ایازراہی حوالے کی معتبر اور مستند کتابوں کے مرتّب و مصنّف کے طور پر جہانِ دانش و بینش میں انتہائی عزّت و اعتبار کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔‘‘کتاب کے سرِوَرق پر بھی اور اس کے علاوہ بھی متعدّد مقامات پر ’’اَیّاز‘‘بطورِ خاص تشدید کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے، تاہم بہت سی جگہوں پر(سرِورق ہی پر) بغیر تشدید کے بھی موجود ہے۔ خود مصنّف نے کلامِ اقبالؔ سے ’’ایاز‘‘ کے سلسلے میں جو مثالیں پیش کی ہیں، وہ بغیر تشدید کے ہیں۔آخری بات یہ کہ کتاب کی قیمت زیادہ ہے۔

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، مصنّفین و مرتّبین کی اطلاع کے لیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭بلوچیہ (ماہنامہ رسالہ)، عبدالحکیم بلوچ٭العلم(سہ ماہی)، مجاہد بریلوی٭ شیرین لغاری عنبر ،شخصیت و فن، عبدالرحیم مرتضیٰ٭On the road of enternity، سیّد عباس حسین متقی٭Theory and practice of police corruption in pakistan police، سیف اللہ خالد٭Post-intance، حسن الامین٭ فکرِ اقبال کے روشن زاویئے، ڈاکٹر خالد معین٭عالمی ترجمان القران، پروفیسر خورشید احمد٭ مآثر رَحیمی، عبدالباقی نہاوندی٭ انٹرویوز، ہمارے خواب، ہمارا عزم، تحقیق و تدوین، سیّد محمّد ناصر علی٭ Interviews: The sound of baqai،سید محمد ناصر علی٭ میاں والی کی مزاحمتی تحریکیں، سیّد صادق حسین شاہ۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭تاریخ سنبھل، ارشد عبداللہ(23صفحات)٭ سرائیکی شعبے دئ کہانی، ظہور دھریجہ (64صفحات)۔

وہ کتب ،جو2018ء سے قبل شایع ہوئیں

٭شہرِ ہنر، ترتیب و تدوین، رشید بٹ، حمیرا اطہر(دسمبر2015ء)٭ ہمّت کے شناور، پروفیسرعفّت گل اعزاز (اگست2016ء)۔

تازہ ترین