آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کامیڈی اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی اننیا پانڈے پر عائد کی ہوئی وقت کی پابندی ہٹا لی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار چنکی پانڈے نے اپنی بیٹی اور بالی ووڈ کی نئی ابھرتی اداکارہ اننیا پانڈے کی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ کے تشہیری مرحلے کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے اننیا پانڈے پر وقت کی پابندی عائد کی ہوئی تھی جبکہ اب ان پر سے یہ پابندی ہٹالی گئی ہے۔

View this post on Instagram

Go for it @ananyapanday

A post shared by chunky panday (@chunkypanday) on


بھارتی اخبارکو انٹر ویو دیتے ہوئے چنکی پانڈے کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی پہلی فلم کو لے کر کافی پر جوش اور بے چین ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چنکی پانڈے نے بتایا کہ اننیا پر ان کے رہن سہن اور کپڑوں کی کوئی پابندی نہیں ہے، وہ اپنی مرضی سے اپنے کپڑوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ نوجوان نسل جانتی ہے کہ انہیں کیا کام کرنا ہے اورکیا نہیں کرنا، اس سے وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

View this post on Instagram

Proud of you my Princess @ananyapanday

A post shared by chunky panday (@chunkypanday) on


واضح رہے کہ ہدایتکار پونیت ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘ میں اننیا پانڈے کے ہمراہ ٹائیگر شروف اور تارا ستریا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘تارا ستریاکی بھی پہلی فلم ہے۔

اس سے قبل فلم’ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ 2012 ءمیں ریلیز ہوئی تھی جس کے ہدایتکار کرن جوہر تھے ، اس فلم میں ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں