• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کو بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ؟

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ دیگر اداکاراؤں کی طرح انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب میں دوران گفتگو انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں بھی دیگر اداکارؤں کی طرح جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔

دوران گفتگو پریانکا چوپڑا کا کہناتھا کہ ’ہر عورت کو زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے مگر اب خواتین کو یہ آزادی حاصل ہے کہ ہم اس بارے میں بات کرسکتے ہیں اور اس سے چھٹکارے کے لیے حل تلاش کر سکتے ہیں۔‘

اس کے علاوہ پریانکا نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات بتانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں مزید نہیں بتا سکتیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں جنسی ہراسانی کے خلاف چلنے والی تحریک ’می ٹو‘ کے ذریعے سےبے شمار اداکاراؤں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بات کی ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی گزشتہ برس دسمبر میں کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔

تازہ ترین