• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہکسی کے نوٹیفکیشن کرنے سے وزیراعلیٰ کی پاور ختم نہیں ہوتی، ’’وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہوتاہے‘‘۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق کام کریں گے، جو افسر کام کرے گا وہ ٹیم کا حصہ رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ہمارے بھائی ہیں، وہ دوبارہ آئیں گے توہم بتادیں گے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی قوانین پر عمل درآمدیقینی بنایاجائےگا،سب وزرااور سیکریٹریز کو فیلڈ میں جانے کی ہدایت ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 22 ہزار پنچایت بنیں گی،33فیصد فنڈ لوگوں تک جائیں گے۔

تازہ ترین