• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام کعبہ شیخ عبداللہ عوادنے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی شریک ہوئے۔


امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے مسائل کے حل کےلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں اور دونوں ملک ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل شیخ عبداللہ عواد پارلیمنٹ ہائوس پہنچے،وہاں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی اور ظہر کی نماز اسپیکر ہائوس میں پڑھائی۔


تازہ ترین