• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019ء کے لئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، رشبھ پنت ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

بھارت کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین 21سالہ رشبھ پنت پر 33سالہ وجے کارتک کے تجربے کو اہمیت دی گئی ہے۔

ایم ایس کے پرساد کا کہنا ہے کہ کارتک دباؤ میں میچ فنش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پنت باصلاحیت کھلاڑی ہیں ابھی اُن کے پاس وقت ہے۔

ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی، روہیت شرما، ہاردک پانڈین اور کے ایل راہول بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اپنا پہلا میچ 5جون کو ساؤتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کا اہم ترین میچ 16 جون کو ہوگا۔

بھارتی اسکواڈ
بھارتی اسکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)، روہیت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، وجے شنکر، مہندار سنگھ دھونی، کیدر جادھو، دنیش کارتک، یوزویندر چاہل، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، جسپریت بومرہ، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا اور محمد شامی شامل ہیں۔


تازہ ترین