آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں توچٹ پٹے مصالحے دار کھانے چٹورے افراد کو بیحد پسند ہوتے ہیں لیکن تیکھاکھانے کے شوقین اس شخص کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے دنیا کی تیز ترین مرچیں کھانے کا انوکھا کارنامہ پیش کیا۔

جی ہاں،امریکی شہر نیویارک میں مرچیں کھانے کاسالانہ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تیکھاکھانے کے شوقین ا فراد نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں تیزی سے مرچیں کھاتے نظر آئے۔

منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں مرچیں کھانے کی ناکام کوشش میں جہاں تیز مرچوں نے کئی شرکاء کے کانوں سے دھوئیں نکال دیئے وہیں نیویارک سے تعلق رکھنے والے Wayne Alegnioنامی شخص نے 96گرام Carolina Reaperدنیا کی تیز ترین مرچیں ایک منٹ میں چٹ کر کے یہ مقابلہ نہ صرف اپنے نام کرلیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں