• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی گوگل ارتھ کے ذریعے شادی کی پیشکش


کسی زمانے میں شادی کا پیغام دینے کے لیے خطوط اور پیغامبرکا استعمال کیا جاتا تھا، زمانہ بدلا اور خطوط کی جگہ ای میل نے لے لی لیکن جناب ایک جاپانی نوجوان نے شادی کی پیشکش کا ایسا انوکھا انداز اپنایا کہ محبوبہ کو تو حیران کیا لیکن گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

جی ہاں جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے31سالہ یاسوشی تاکاہاشی نے اپنی دوست کو شادی کا پیغام دینے کے لیے 6ماہ تک جاپان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور واپسی پر گوگل ارتھ اور جی پی ایس آرٹ کی مدد سے تمام ڈیٹا اپ لود کر دیا۔

اس آرٹ ورک میں جہاں شاد ی کا پیغام تھا وہیں ایک دل بھی بنایا گیا تھا۔

یاسوشی نے اپنے دورے میں4451میل کا سفر طے کیا اور اس طرح یہ دنیا کی سب سے بڑی جی پی ایس ڈرائینگ قرار پائی ۔

تازہ ترین