• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان میں 6 یا 7 افراد کا احتساب ہو رہا ہے‘

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کے حکومتی الزامات اور دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مذاق قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ پاکستان میں صرف 6 سے 7 افراد کا احتساب ہو رہا ہے،عمران کے 12کروڑ کے اثاثے 4 ارب کیسے ہوگئے؟

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈوزیراعظم کے نیب نیازی گٹھ جوڑ میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری کے سوا کسی کا احتساب نہیں ہو رہا۔

سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ منظور کے چیک ذریعے ٹرانزکشن حکومت کے خود ساختہ الزامات ہیں، میں منظور احمد اور قاسم قیوم سمیت کسی بھی فرد کو نہیں جانتا،میں ان سے کبھی نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں سے پیسے آئے ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہیں،ٹرانزیکشن کی پوری تفصیلات دی گئی ہیں،جو دو نام سامنے آ رہے ہیں،مجھے اور میرے وکلاء کو اس کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

شہباز شریف کے صاحبزادے نے یہ بھی کہا کہ ہمارا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے،کوئی ہمارے اثاثوں کے بارے میں سوالات ایف بی آر سے کیوں نہیں پوچھتا؟

انہوں نے استفسار کیا کہ قانونی طریقے سے پیسا ملک سے لانا کیا منی لانڈرنگ ہے؟جو پاکستان سے باہر پیسے لے کر گئے ہیں،ان پر سلیکٹڈ وزیراعظم خاموش کیوں بیٹھے ہیں؟

سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ روزانہ حکومت غور کرتی ہے کس طرح شریف خاندان اور پیپلز پارٹی کیخلاف الزامات لگانے ہیں، عمران خان نے کہا تھاکہ پہلے 3 ماہ میں شریف فیملی سے 300 ارب روپے ریکور کروں گا۔

تازہ ترین