امریکا میں پرندے نے اپنے خطرناک پنجے مار کر مالک کی جان لے لی ،شترمرغ نما پرندے نےاپنے مالک پر حملہ کیا جس وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پائے جانے والے اس پرندے کیسووری کے پیروں میں چار انچ لمبے خنجر جیسے پنجے پائے جاتے ہیں۔
جس کی وجہ سے یہ انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
ماہر ین کا کہنا ہے کہ کیسووری کو مخصوص پنجروں میں رکھنا ضروری ہے۔