آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست منی پور میں آندھی طوفان سے مختلف حادثات میں 3 خواتین ہلاک ہوگئیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں اور جھکڑوں نے منی پور کے دو اضلاع میں تباہی مچائی، طوفانی ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت اور کھمبے گر گئے، جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق کچھ مقامات پر ہواؤں کے جھکڑوں سے مکانوں کی دیواریں بھی منہدم ہوئی ہیں۔

طوفان کے باعث سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں