• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے کے ایف منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رفاہی ادارے کے کے ایف کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے سے متعلق ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، جسٹس آفتاب گوڑر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیو ایم کے رفاحی ادارے کے کے ایف کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے سے متعلق سابق سینیٹر ایم کیو ایم احمد علی کی ذاتی بینک اکاؤنٹ بحالی کی درخواست کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، ایف آئی اے کی جانب سے مہلت مانگنے پر عدالت برہم ہوگئی، عدالت نے ریماکس دیئے آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کرایا تو اکاؤنٹس کھولنے کا حکم جاری کردیں گے، عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین