• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو ماہ کی بچی کو غلط انجکشن لگانے کے خلاف مقدمہ درج ، 3 افراد زیرحراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل تھانے میں گلستان جوہرکے اسپتال میں نو ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجکشن لگانے کا مقدمہ نمبر 354/19 درج کر لیا گیا ، مقدمہ 324/337/34 کی دفعات کے تحت نشوا کے والد قیصر علی کی مدعیت میں درج کیا گیاجس میں اسپتال انتظامیہ کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا،واضح رہے کہ اسپتال ا انتظامیہ اپنی غلطی پہلے ہی تسلیم کرچکی ہے۔دریں اثنا شارع فیصل پولیس نے نجی اسپتال انتظامیہ کے 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا،حراست میں لیے گئے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔
تازہ ترین