• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ اسکواڈ،عابد کیلئے کوچ کا نرم رویہ،عماد پر سمجھوتہ ہوگا

 کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ میں اوپنر عابد علی مشکل میں رہے لیکن ان کی فٹنس پوزیشن پہلے سے بہتر ہے۔ وہ دوسری کوشش میں ٹیسٹ کلیئر کرنے کی قریب تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کسی حیران کن تبدیلی کا امکان نہیں ہے لیکن امام الحق اور فخر زمان کے ساتھ تیسرے اوپنر کے لئے عابد علی اور شان مسعود میں مقابلہ ہے۔ مسلسل کارکردگی دکھانے والے عابد علی کے بارے میں اب مکی آرتھر بھی نرم رویہ رکھتے ہیں۔ توقع ہے کہ عابد علی کا کیس مضبوط ہوجائے گا۔ جبکہ سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کو عماد وسیم کی موجودہ فٹنس کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔ وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے لیکن ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ محمد حسنین کی فٹنس بھی زیادہ اچھی نہیں ہے لیکن وہ انگلینڈ کی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ جنید خان اور یاسر شاہ فلائٹ مس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ یقینی طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ محمد عامر کو بھی ایک اور لائف لائن ملے گی۔

تازہ ترین