• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ مہم: کوہلی کی زیر قیادت مضبوط بھارتی اسکواڈ تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گذشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد ٹورنامنٹ کی ایک اور فیورٹ ٹیم بھارت نے بھی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ رشابھ پنت اور امباتی رائیڈو سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مضبوط ٹیم کی قیادت بدستور ویرات کوہلی کریں گے۔ پندرہ رکنی اسکواڈ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، وجے شنکر، مہندرا سنگھ دھونی، کیدار جادھیو، دنیش کارتک، یزویندرا چاہل، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا اور محمد شامی شامل ہیں۔ ورلڈ کپ 30مئی سے شروع ہوگا۔ بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کواولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوگا۔

تازہ ترین