• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی گورننگ بورڈ سے حبیب بینک کی رکنیت ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے گورننگ بورڈ سے حبیب بینک کی رکنیت ختم کردی ہے۔ پیر کو جنگ میں خبر کی اشاعت کے بعد پی سی بی نے ایکشن لیا اور باضابطہ حبیب بینک انتظامیہ کو مطلع کر دیا ۔ کہا گیا ہے کہ بینک نے اپنی کرکٹ ٹیم چند دن قبل ختم کر دی تھی۔ اس لیے آپ کا نام واپس لیا جاتا ہے ۔ پی سی بی نے ڈائریکٹر حبیب بینک نجیب سیمی کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ماضی میں یو بی ایل کی ٹیم ختم کرنے پر بھی رکنیت ختم کی جا چکی ہے۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 17 اپریل کو کوئٹہ میں شیڈول ہے۔
تازہ ترین