• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالسبری نوویچوک زہرحملہ کے بعد رہائش کیلئے بہترین شہر قرار

لندن (نیوز ڈیسک) جس شہر میں ایک سابقہ روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر نروس سسٹم معطل کر دینے والے کیمیائی ہھتیار سےحملہ کیا گیا تھا اسے برطانیہ میں رہائشی کیلئے بہترین مقام قرار دیا گیا ہے۔ سنڈے ٹائمز کی 2019 کی لسٹ میں یہ ٹائٹل سالسبری کو دیا گیا ہے۔ ججوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ولٹشائر سٹی نے زہر دیئے جانے کے پس منظر میں ’’ ایک حقیقی اجتماعی بلند حوصلگی‘‘ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اسے ایک سال سے بھی کم عرصہ میں عالمی توجہ مل گئی۔سابق جاسوس سرگئی سکرپل اور اس کی بیٹی یولیا خوش قسمتی سے نوویچوک حملہ میں بچ گئے جس کا الزام روسی جی آر یو انٹیلی جنس ایجنسی پر عائد کیا گیا تھا حالانکہ ملک نے اس سے انکار کیا تھا۔اس واقعہ نے بعد میں جان سٹروجس کی جان لے لی تھی جس نے زمین پر پڑی پرفیوم کی ایک بوتل اٹھا لی تھی جس کے بارے میں یقین ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں سکریپلز پر حملے میں استعمال ہونے والاکیمیائی عنصر تھا اور وہ استعمال کر کے پھینک دی گئی تھی۔سنڈے ٹائمز ہوم ایڈیٹر ہیلن ڈیوس نے کہا ہے کہ سالسبری نے کیمیائی حملہ سے نمٹنے میں ایک حقیقی اجتماعی بلند حوصلگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں گرجا کا شہر عالمی شہ سرخیوں کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں اب بھی بعض مقامات پر کلین اپ جاری ہے مگر واقعہ کے بعد مضبوطی سے یہ علامت دیکھی گئی کہ یہ ایک خصوصی کمیونٹی ہے۔
تازہ ترین