• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں طوفان اورسیلاب، آٹھ افراد ہلاک

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں انتہائی خراب موسم، اچانک سیلابوں اور وسیع تر مادی تباہی کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں یا تو درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ہوئیں یا پھر اچانک آنے والے سیلابوں کے باعث میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست ٹیکساس میں فرینکلن نامی قصبہ ٹورنادو سے تقریبا پوری طرح تباہ ہو گیا۔ اسی طرح ریاست مسی سیپی کے ہیملٹن نامی چھوٹے سے شہر میں طوفانی ہواں کی وجہ سے درجنوں گھر زمیں بوس ہو گئے۔ انتہائی برے موسم کی یہ لہر اب ریاست نیو یارک اور ملکی دارالحکومت واشنگٹن کی طرف بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست لوزیانا میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث 7افراد زخمی ہوگئے۔ٹیکساس کے مشرقی علاقے فرینکلن میں بھی ہوا کے بگولو ں سے بجلی کے پول گر گئے ،درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔بجلی کے پول گرنے سے ڈیڑھ ہزار افراد کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی
تازہ ترین