• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UNمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائے،چوہدری محمد خان

آلڈرشاٹ(پ ر)سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائے بھارتی مسلح افواج گھر گھر تلاشی لے کر کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے، بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو پابند سلاسل کر رکھا ہے اور جعلی الیکشن کا ڈھونگ رچا کر بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری طرف آئین میں ترمیم کر کے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو خراب کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چوہدری محمد خان نے اقوام عالم بالخصوص حکومت برطانیہ پر زور دیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے بھارت کو اس طرح کی کارروائیوں سے روکے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ بن چکا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں ہوتا خطے میں امن نہیں ہو سکتا، حالیہ پاک بھارت کشیدگی دو ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دھانے پر لے آئی، جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے مشروط ہے، بھارت ہمیشہ مذاکرات سے بھاگتا ہے اور پاکستان کی امن کی کوششوں کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا۔
تازہ ترین