• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی،انسانی حقوق تنظیموں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے مظاہرہ

برلن (این این آئی)جرمنی میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی کمیونٹی کے زیر اہتمام اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برلن میں ھیرمن پلاٹزسکوائر میں ہونے والے مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ’الکرامہ 2‘کے عنوان سے بھوک ہڑتال کرنیوالے اسیران کے ساتھ خاص طور پر یکجہتی کا اظہار کیا،اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی اسیران کی حمایت اور ان کی صہیونی زندانوں سے رہائی کیلئے نعرے لگائے۔مظاہرین نے جرمن حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کے حوالے سے جاندار اور موثر کوششیں کرے اور اسرائیل کی طرف داری بند کرے۔
تازہ ترین