آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ13؍ شعبان المعظم 1440ھ19؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ اسکولز کے نتائج حوصلہ افزا، دیگر ادارے بھی آگے آئیں، شفقت محمود

اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نے معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا،تعلیم بالغاں کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے گا جس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔پیر کو جاز سمارٹ سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 75سکولوں کو شامل کیا گیا تھا ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ذریعے مختلف مضامین کی معیاری تعلیم دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اس طرح کے مزید ادارے سامنے آئیں اور تعلیم میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور تعلیم کا مستقبل روشن ہے ہماری بد قسمتی ہے کہ ابھی تک ہماری شرح خواندگی 58 فیصد ہے ۔ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے ضروری ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ کیا جائے اس کے لئے تعلیم بالغاں کے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان پروگرا مو ں کی افادیت میں اضافے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے اس جدید دور میں آپکو کہیں کمرہ جماعت کی ضرور ت نہیں، ایک سمارٹ فون کے زریعے آپ کہیں بھی بیٹھ کر یہ کام کر

سکتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں