• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری پر پاک بھارت تکنیکی ماہرین کےمذاکرات آج ہونگے

اسلام آباد (فارو ق اقدس /نامہ نگار خصوصی) کرتارپور راہداری پر پاک بھارت تکنیکی ماہرین کے درمیان مذاکرات آج (منگل) کو ہونگے ۔مذاکرات میں دونوں طرف سے تکنیکی ماہرین کرتارپور راہدای پرمختلف حوالوں سے بات چیت کریں گے،جن میں دونوں طرف کی سڑکوں کی اونچائی،لمبائی اورچوڑائی سمیت دیگر اُمور بھی زیر غور آئیں گے۔ واضح رہے یہ مذاکرات اس سے قبل 2 اپریل کو ہوناطے پائے تھے لیکن بھارت کی جانب سے انہیں مؤخر کردیاگیا تھا۔ آج ہونے والے مذاکرات میں وزارت خارجہ ، داخلہ اورمذہبی اُمورکےحکام سمیت ایف آئی اے، ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ حکام پاکستانی وفد میں شامل ہونگے۔ تکنیکی ماہرین کی دوسری مذاکراتی نشست میں سڑکوں کی تعمیرکےعلاوہ باڑ لگانے اور نقشوں پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیاہے۔

تازہ ترین