آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ13؍ شعبان المعظم 1440 ھ19؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جسم کی بافتوں سے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے گئے پہلے دل کی تیاری

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیل میں محققین نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کا ایسا پہلا دل تیار کر لیا ہے، جس کے لیے انسانی جسم کی بافتوں کو استعمال کیا گیا۔ تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے پیر کے روز بتایا کہ اس نئے دل کی تیاری انسانوں میں دوران خون کے امرض کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس طرح ان طبی خطرات اور پیچیدگیوں کو بھی کم کیا جا سکے گا، جو کسی مریض کے جسم میں کسی دوسرے انسان کے دل کی پیوند کاری سے جنم لیتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں