• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد مرسی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے، مصری پراسیکیوٹر کا الزام

قاہرہ (جنگ نیوز) مصری پراسیکیوٹر جنرل نے کہا ہے سابق معزول صدر محمد مرسی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے۔ قاہرہ میں عدالت میں بیان دیتےہوئے پراسیکیوٹر جنرل نےکہا کہ محمد مرسی ایرانی پاسداران انقلاب کےایجنٹ تھے اور وہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے مفادات کے لیے کام کرتے رہےہیں۔ اتوار کو صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے 23 دوسرے رہ نمائوں کے حماس کے لیے جاسوسی کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر مصری پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اخوان رہ نما محیی حامد، احمد عبدالعاطی، رفاعہ الطھطھاوی، اسعد الشیخہ اور دیگر ملزمان معزول صدر محمد مرسی کے دفتر میں کام کرتے تھے ۔

تازہ ترین