• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 8 ماہ میں تیسرا آئی جی، عارف نواز مقرر

لاہور، اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 8 ماہ کے دوران پنجاب میں تین انسپکٹر جنرل آف پولیس تبدیل کر دیئے گئے۔ آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کی جگہ کیپٹن (ر) عارف نواز کو دوبارہ تعینات کردیا گیاجبکہ چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 8 ماہ کے دوران پنجاب میں تین انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) تبدیل ہوچکے ہیں۔ نگران دور حکومت میں تعینات ہونے والے آئی جی کیپٹن (ر) عارف نواز کو جون2018 ء میں تبدیل کرکے کلیم امام کو تعینات کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت قائم ہوئی تو ستمبر2018ء میں کلیم امام کو ہٹا کر محمد طاہر نورانی کو آئی جی پنجاب لگایا گیا لیکن ایک ہی ماہ بعد اکتوبر 2018ء میں محمد طاہر کو بھی تبدیل کرکے امجد جاوید سلیمی کو آئی جی تعینات کیا گیا لیکن ان کا کام بھی حکومت کو پسند نہ آیا جس پر انہیں بھی تبدیل کرکے گزشتہ روز کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پولیس پنجاب تعینات کردیا گیا۔

تازہ ترین