• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں معائنہ، دل و دماغ کی شریانوں میں بلاکیج

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں آغا خان ہسپتال سے آنے والے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ اور اب تک کئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا اور ان کے معالجین سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اوران کی 24گھنٹے میڈیکل نگرانی کی جارہی ہے ان کے دل و دماغ کی شریانوں میں بلاکیج ہے بائی پاس سرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آغا خان ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم معائنہ کیلئے کراچی سے لاہور آئی جس میں یورالوجسٹ، کارڈیالوجسٹ، نفرالوجسٹ اور دیگر ڈاکٹر موجود ہیں ۔آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹرز سے ملاقات کا مقصد بیماری کو سمجھنا اور ہسٹری لینا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دل کی شریانوں میں بلاکیج ہے ،دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریانوں میں بھی بلاکج ہے ،عارضہ قلب اور دماغ کو خون کی سپلائی میں کمی اہم مسائل ہیں ،اگر سٹنٹنگ نہ ہو تو ہوسکتا ہے بائی پاس سرجری کی ضرورت پڑے ۔
تازہ ترین