• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی رفسنجانی سےتفصیلی گفتگو ہوئی ہے،شہریار آفریدی، 2017میں ان کا انتقال ہوچکا، سوشل میڈیا پر نئی بحث

کراچی ( نیوز ڈیسک) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے کوئٹہ میںہزارہ برادری سے تعزیت کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جناب رفسنجانی صاحب سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ،اس پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ، سلیم جاوید نامی شخص سمیت کئی افراد نے شہریار آفرید ی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت کے علم میں یہ بات ہے ہی نہیں کہ جناب رفسنجانی کا انتقال 2017میں ہوچکا ہے اور یہ خصوصیت صرف پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ہی حاصل ہے کہ وہ مرحوم شخصیتوں سے بات کرسکتے ہیں۔  
تازہ ترین