• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ 18ویں ترمیم نہیں ،این ایف سی ایوارڈ کا ہے ،خورشید شاہ

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت ملکر کھیل رہے ہیں، مسئلہ 18ویں ترمیم نہیں بلکہ این ایف سی ایوارڈ کا ہے، سیاست میں آمروں کی زبان بولنے والے لوگ آ گئے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ حکومت فی الفور نکل جائے ، ہم گوشت پکنے کا انتظار کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بعض قوتوں کو مضبوط وفاق پسند نہیں، تحریک انصاف نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے۔
تازہ ترین