نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ میں گزشتہ روز درخواست دائر کی گئی ہے کہ مسلم خواتین کو مسجد میں داخلے اور نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں مسلم جوڑوں نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ملک میں خواتین کے مسجد میں داخلے پر پابندی کو غیر قانونی اور غیر آئینی، آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔درخواست میں یونین حکومت، اقلیتی امور کی وزارت، مرکزی وقف کونسل، مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ برائے وقف اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مقدمے کے فریق کے طور پر استغاثہ بنایا گیا ہے۔