• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری قرضوں کا حجم10فیصد اضافے سے 27.5کھرب روپے ہوگیا

کراچی (این این آئی)ملک کے سرکاری قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،رواں مالی سال2018-19کی پہلی ششماہی کے دوران سرکاری قرضوں کا حجم10فیصد اضافے سے بڑھ کر27.5 کھرب روپے ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں امریکا کو برآمدا ت سے پاکستان نے 2.684 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپور ٹ کے مطابق مالی سال19کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی و بیرونی دونوں قرضوں کا بہاؤ تقریباً دگنا ہوجانے سے ان میں بڑی حد تک اضافہ ہوا۔
تازہ ترین