• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی تقسیم سوچنے والوں کے اپنے ٹکڑے ہوگئے، لیڈر بھی بدل لیا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے لیڈر نہیں بدلتے ،ہمارا لیڈر ایک تھا ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، جس نے سندھ کی تقسیم کا سوچا وہ خود ٹکڑے ٹکڑے ہو گیااور کتنے ٹکڑے چاہتے ہو ،لیڈر بھی بدل لیا، تھر کول منصوبے کی راہ میں وفاقی حکومت نے بہت سی مشکلات پیدا کیں، اس منصوبے کی تکمیل سے شہید بی بی کا خواب پورا ہوگیا ہے، وفاقی حکومت کی رکاوٹوں کے باوجودیہ عظیم منصوبہ سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی کوششوں سے مکمل ہوا ہے کوئی اور ہوتا تو اس منصوبے پر بھی یو ٹرن لے لیتا لیکن ہم نے یک بے مثال منصوبہ مکمل کرکے دکھایا ادھر سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول کے خلاف قرارداد پیش ہونے پر ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں تھر کول منصوبے کے حوالے سے ایک پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکول پروجیکٹ پرقائم علی شاہ نے بہت مدد کی،یہ پاکستان کا بہت اہم منصوبہ ہے کوئی اور ہوتاتو تھرکول پریوٹرن لے لیتا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے اسے مکمل کرکے دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اورآصف زرداری کی وجہ سے تھرکول کا پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔وزییر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی راہ میں وفاقی حکومت نے بہت سی مشکلات پیدا کیں لیکن ہم نے ہمت نہ ہاری اور منصوبے پر مشکلات کے باوجود کام جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ساورن گارنٹی میں مدد کی،معاہدوں میں بھی سخت شرائط رکھی گئی تھیں،اس منصوبے پر اب تک سات سو ملین سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جو کہا کہ تھر بدلے گا پاکستان آج تھر بدل رہا ہے پاکستان، ہماری شہید لیڈر کا خواب پورا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین