• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کے اہل قرار

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی کو قائم مقام صدربننے کیلئے اہل قرار دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق نے14فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پیر کے روز پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئےمسترد کر دی۔ درخواست گزار افضل شنواری کی جانب سے دائر درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کےمطابق 45 سال سے کم عمر شخص کو صدر نہیں بنایا جا سکتا اور صادق سنجرانی کی عمر45سال سے کم ہے۔ صدر کی غیر موجودگی میں صادق سنجرانی قائم مقام صدر بنتے ہیں اس لئے انہیں اس عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔ تاہم جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی ہے اور صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔
تازہ ترین