• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم فنڈ میں مبینہ خورد برد کی اعلی سطح پر انکوائری کی جائے،مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ ڈیم فنڈ میں مبینہ خورد برد کی اعلی سطح پر انکوائری کی جائے، وفاقی وزیر کے بیان کے بعد ڈیم فنڈ سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں گورنر ہائوس میں فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم نے 76کروڑ روپے جمع کرنے کی نوید سنائی تھی تاہم گورنر سندھ نے 76کروڑ کی بجائے صرف 67 کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا، دوسروں پر جھوٹے الزام لگانے والوں پر کرپشن ثابت ہورہی ہے۔
تازہ ترین